ایل ڈی اے کے سابق چیئرمین احد چیمہ کی آج عدالت میں پیشی ہو گی


لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چئیرمین احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کو نیب نے مالی بدعنوانی ،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانےاوراختیارات کے ناجاائز استعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔

احد چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے، اپنے بھائی، بہن اور کزن کے نام کی ہے۔

پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبہ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کے تحت عوام کو سستے مکان مہیا کیے جانے تھے لیکن ابھی تک ایک مکان بھی تعمیر نہیں ہو سکا۔

عوام الناس سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی مد میں کروڑوں روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

24 فروری کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے سلسلے میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے مرکزی عہدیدار شاہد شفیق کو بھی گرفتار کیا تھا۔

دونوں ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں