چیئرمین افغان کونسل برائے قومی مفاہمت عبداللہ عبداللہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے

ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

کابل: افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اٹھائیس ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔

عبداللہ عبداللہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔

پاکستان، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر

افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ دورہ پاکستان کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کوجولائی میں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ افغان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

چند روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشل نے ملاقات کی تھی۔ ان کی یہ الوداعی ملاقات تھی۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں افغانستان کے سفیر نے مفاہمتی عمل کی حمایت پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشل نے جی ایچ کیو کے دورے میں الوداعی ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں