افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے قافلے پر حملہ: 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید جھڑپیں جاری

کابل: افغانستان کے  نائب صدر امر اللہ صالح کے قافلے پر خود کش حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ دارالحکومت کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا جس کا ہدف افغانستان کے نائب صدر امرللہ صالح تھے۔

رپورٹ کے مطابق افغان نائب صدر حملے میں محفوظ رہے، خود کش حملہ آور نے امر اللہ صالح کو اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی جب وہ دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے تین صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 23  طالبان مارے گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق بغددیس، غزنی اور میدان وردک میں فوجی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 23 جنگجو ہلاک اور اہم کمانڈر سمیت 9 زخمی ہوئے تھے۔

افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں صوبہ بغددیس میں سترہ، غزنی اور میدان  میں چھ طالبان ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل: افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 16 افراد جاں بحق


متعلقہ خبریں