اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے تبادلے پر غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب دستگیر اچھے افسر ہیں۔
شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات
ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ پولیس میں بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیچے پولیس کے حالات بہت خراب ہیں اور تفتیش ناقص ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جتنا فری ہینڈ اس وقت ملا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ملا۔
میزبان کی جانب سےپوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اب چیزوں کو سیکھ چکے ہیں، انہیں ایک سال مزید موقع دینا چاہیے۔
وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ جہاں اتحادی حکومت ہو وہاں اتنی آسانی سے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو سکتا ہے۔
لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع
میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ ساجد گوندل شریف آدمی ہیں، وزیراعظم نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شریک مہمان اور صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہمند ماربل مائنزحادثہ بہت ہی افسوسناک ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریسکیو آپریشن کل 12 بجے تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی ہدایت پر مہمند گیا ہوں۔
مہمند ماربل مائنز حادثہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان
کے پی کے وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ چار ابھی بھی لاپتہ ہیں۔