برطانوی ماہرین انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار حاصل کرنے میں کامیاب


لندن: برطانوی ماہرین انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدان تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن سے فی سیکنڈ میں178 ٹیرا بائٹس ڈیٹا منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن اتنا تیز ہے کہ صرف ایک سیکنڈ میں پوری نیٹ فلکس لائبریری کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اب تک کسی بھی انٹرنیٹ کی حاصل کی گئی رفتار سے دگنا تیز ہے۔

انٹرنیٹ کا استعمال: پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے

اس سے قبل تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ کا ریکارڈ جاپان کے پاس تھا جہاں ڈیٹا اسپیڈ 172 ٹیرا بائٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

دنیا میں زیر استعمال کمرشل انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ رفتار اس وقت سنگاپور میں ہے جہاں پر اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 197.3 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔


متعلقہ خبریں