بھارتی فورسز کی فائرنگ: ذہنی معذور پاکستانی ہندو بچہ ہلاک

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارتی جھوٹ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپگنڈہ مہم منظرعام پر آگئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں، میجر جنرل بابر افتخار

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک بھارت سرحد پرمعصوم پاکستانی بچے کی ہلاکت پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے نگر پار کرسیکٹر میں 17 سال کے بچے کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ آٹھ اگست کی شب پیش آیا ہے۔

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جو بچہ ہلاک ہوا تھا وہ ذہنی طور پر معذورتھا۔

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 17 سالہ ذہنی معذور بچے کا نام بیرو مل تھا اور وہ پاکستانی ہندو بچہ تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بیرومل کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بے بنیاد پروپگنڈے سے بھارت اپنی داخلی شکست سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔

گیارہ ہندوؤں کی موت،ذمہ دار بھارتی حکومت ہے: پاکستان ہندو کونسل

پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو صبح دفتر خارجہ بھی طلب کیا تھا اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں