لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس کانفرنس کدھر گئی؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کا وقت ختم ہوگیا۔ عید سے پہلے کہا تھا نیب لوگوں کو بلائے گا۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن سنجیدہ جرم ہے اور اس پر چھوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کوسپریم کورٹ نے صادق اورامین کی سند دی ہے۔ وزیراعظم عمران کا ایم ایل ون منصوبے میں اہم کردار ہے۔ عمران خان کو آٹے اور چینی کی قیمتوں کاعلم ہے۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں پر سبسڈی دی جائے گی۔
وزیرریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں: ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ 5 ٹرینیں 16 اگست سے چلائی جائیں گی۔ ریلوے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہے۔ ایم ایل ون ایشیا کا واحد منصوبہ ہے جس میں آٹو میٹک سگنل سسٹم ہوگا۔ ایم ایل ون کے معیشت پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 30اگست کو ایم ایل ون کا ٹینڈر ہوجائے گا۔ جدیدریلوے کومتعارف کرائیں گے۔ ایم ایل ون کا کوئی پھاٹک نہیں ہوگا۔