نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیری جدوجہد ایک قانونی جدو جہد ہے اور ضرورپایہ تکمیل کو پہنچے گی۔
پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کو جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سلامتی کونسل میں گزشتہ ایک سال کے دوران تین مرتبہ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی کونسل میں بھرپور انداز میں کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نےکہا کہ ہماری تدبیر ظالم قوتوں کے خلاف مرحلہ وار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ اقوام عالم کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کر نا تھا۔
بھارت روش پر کاربند رہا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے، شاہ محمود
منیر اکرم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں عالمی برادری کو کشمیریوں کی جدوجہد کی قانونی حیثیت کو منوانا تھا۔
ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں اقوام عالم کو کشمیری جدوجہد کا ساتھ دینے کے لیے راضی کرنا ہے۔
کشمیر: امریکہ میں آگاہی مہم شروع، ٹیکسیوں پر آزادی کے بینرز
انہوں نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں اورعالمی قوتوں کا توازن کشمیری جدوجہد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جدوجہد ایک قانونی جدوجہد ہے اور ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔