امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے، خطبہ حج


مکہ مکرمہ: شیخ عبداللہ المنیع نے مسجد نمرہ میں خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے اور مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں۔

سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن المنیع نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ واحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطبہ حج اردو سمیت10 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

خطبہ حج دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے میں ہے، سلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اللہ ہر چیز کا خالق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔

خطبہ حج میں کہا گیا ہے کہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ تم میرے نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے، لہٰذا ان نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرو۔

انہوں نے کہا کہ کائنات میں ایسے کوئی شے نہیں جو اللہ نہ جانتا ہو، ہر وہ بات جو تمہارے نفس اور دل میں چھپی ہوئی ہے وہ بھی اللہ جانتا ہے۔

شیخ عبداللہ بن المنیع نے کہا کہ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہیں، تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں، فرض نماز کی پابندی کریں کہ نماز اسلام کا اہم رکن ہے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے امانت میں خیانت سے منع کیا ہے، اللہ نے صلح کروانے پر زوردیا، ناحق قتل پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے، اللہ نے فرمایا سیدھی اور صاف بات کہو، اللہ نے طہارت اور پاکیزگی کو پسند کیاہے، اللہ نے قتل کو حرام قرار دیا ہے۔

امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا کہ کورونا کے دوران زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں، نفرتیں ختم کریں، انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں، تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے میں ہی فلاح ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ حضورﷺخاتم النبین ہیں، نبی کریم ﷺ نے خطبہ حج دیا اور قربانی کا فرض ادا کیا، اللہ ظاہر اور باطن ایک رکھنے والوں کوپسند کرتاہے، اللہ نے فرمایا مجھ سے مانگو میں دعا قبول کرتا ہوں،
مسلمان کا عقیدہ ہوناچاہیے کہ اللہ ہی وبا سے نجات دلائے گا۔

حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی گئی۔ قافلے میدان عرفات پہنچنے کے بعد مسجد نمرہ میں قیام کیا جہاں خطبہ حج دیا  گیا۔

میدان عرفات میں عارضی فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔ نماز ظہر سے قبل حج کا خطبہ دیا جائے گا جبکہ مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

عازمین مغرب ہوتے ہی مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ رات بھر قیام کریں گے۔

عازمین رات منیٰ میں گزارنے کے بعد فجر کی نماز ادا کرکے میدان عرفات روانہ ہوئے جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

گزشتہ روز غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کے دوران مسجد الحرام میں بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا آغاز نمازِعشا کی ادائیگی کے بعد ہوا۔

غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب نماز فجر تک جاری رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا غلاف کعبہ مسجدالحرام پہنچایا گیا جہاں غلاف کعبہ کی تبدیلی میں ہرسال کی طرح ایک سو ساٹھ ماہر کارکنان نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم ، 120 کلو سنہری اور 100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔

مناسک حج کی ادائیگی کے لیے محدود پیمانے پر ایک ہزار عازمینِ حج منی پہنچے ہیں۔ فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات بھی کی جا رہی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے پچاس عازمین حج کو ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی

منی روانگی سے قبل احرام باندھے عازمین نے مسجد الحرام میں نوافل ادا کیے اور حرم میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔


متعلقہ خبریں