کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہری دہری اذیت میں مبتلا


کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہو گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ شادمان ٹاؤن، سیکٹر 14 بی اور اے میں بجلی 12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہیں ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور بلاک بی، پہاڑ گنج، کٹی پہاڑی میں بھی کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ حیدری اور کے ڈی اے چورنگی کے اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی معطل ہے۔

ایف سی ایریا، لیاقت آباد اور ناظم آباد میں 16 گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی جبکہ اورنگی ٹاؤن، بنارس اور بلدیہ میں بھی 10 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی مختلف علاقوں میں جمع ہونے کی وجہ سے بجلی بحال نہیں ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مضافاتی علاقوں کی بستیاں ڈوب چکی ہیں جہاں سے پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: پانی جمع ہونے کی کچھ فوٹیجز پرانی ہیں، وزیر بلدیات

پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب شہری گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تو دوسری جانب بجلی بند ہونے کی وجہ سے انہیں گھروں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں