خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان کا گندم کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ

محکمہ خوراک کی کارروائیاں، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا فلورملز مالکان نے صوبائی حکومت سے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ضرورت 12 ہزار ٹن یومیہ ہے جبکہ حکومت مطلوبہ مقدار میں گندم فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پشاور فلورملز کو یومیہ صرف 54 بوری گندم ملتا ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس 2 ہفتے آٹے کی ضرورت کیلئے اسٹاک موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹا مہنگا اور لاہور میں نایاب ہوگیا

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور ملز کو ایک شفٹ کی گندم فراہمی سے 50 فیصد آبادی کو سستا آٹا مل سکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے گندم اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے چیک پوسٹیں بھی قائم کی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گندم کی فراہمی اور ترسیل میں تمام رکاوٹیں جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ گندم کی فراہمی اور ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

شبلی فراز نے بتایا تھا حکومت کی کوشش ہے کہ آٹے کی قیمت زیادہ نہ ہو۔ عمران خان نے سندھ حکومت سے درآمدی گندم پر ایکسائز ڈیوٹی نہ لینے کی ہدایت بھی کی تھی۔

وزیراطلاعات نے بتایا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا سے گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے بہت جلد مؤثر اقدامات کرے گی۔  وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سماج دشمنی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔


متعلقہ خبریں