اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام کے لیے صوبائی حکومت گندم پالیسی جاری کرے۔
149 ملز گندم کی چوری میں ملوث پائی گئیں، شہزاد اکبر
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام لکھے گئے خط میں کہی ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو طے شدہ پالیسی کے تحت گندم دینے کے لیے اوپن بارڈر پالیسی پر عمل کرے۔
وفاقی وزیر سید فخر امام نے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 22 جون کے اجلاس میں گندم سے متعلق پالیسی طے کی گئی تھی۔
کراچی: گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
ذرائع کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق صوبوں نے گندم سے متعلق پالیسی جاری کر دی تھی۔
ہم نیوز کے مطابق سید فخر امام کا کہنا ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت کی گندم پالیسی کے اجرا میں تاخیر سے قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ گندم جاری کرنے کی پالیسی کے عدم اجرا سے سندھ اور پنجاب میں آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
سید فخر امام نے زوردیا ہے کہ صوبائی حکومت قیتوں میں استحکام کے لیے گندم پالیسی جاری کرے۔
گندم: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سید فخر امام وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ حکومت سندھ گندم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے بھی اقدامات کرے۔