لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 94 ہزار 586 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 55، گوجرانوالہ میں 13، جہلم میں 3، شیخوپورہ میں 2، راولپنڈی میں 5 اور چکوال میں ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملتان اور سیالکوٹ میں 4،4، منڈی بہاؤ الدین میں ایک، فیصل آباد میں 2، گجرات میں 6 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔
بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، سرگودھا، حافظ آباد میں ایک ایک، میانوالی میں 2، نارووال اور رحیم یار خان میں 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں کورونا سے مزید 4 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 174 ہو گئی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 85 ہزار 191 افراد متاثر ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 531 نئے کیسز اور 15 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
ملک بھر میں 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے 17 ہزار 833 ایکٹو کیسز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری
سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار 586، خیبرپختونخوا34 ہزار755 اور بلوچستان میں 11 ہزار 921 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔