گزشتہ مالی سال میں 16 ارب یونٹ بجلی ضائع ہوئی،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خراب ٹرانسمیشن لائنز سے متعلق پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ مالی سال کے دوران 16 ارب یونٹ بجلی ضائع ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ مالی سال میں سب سے زیادہ پانچ ارب یونٹ بجلی ضائع کی۔

اس کےعلاوہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دو ارب ستر کروڑ یونٹ بجلی کا نقصان کیا جبکہ لاہور میں گزشتہ سال ایک ارب ساٹھ کروڑ یونٹ بجلی ضائع ہوئی۔

کراچی: شہریوں کے لیے اچھی خبر، بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ

بتایا گیا ہے کہ فیسکو کے علاقوں میں ایک ارب اکیس کروڑ یونٹ بجلی لاسز کی نذر ہوئی جبکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک ارب بیالیس کروڑ اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نے ایک ارب اڑتالیس کروڑ یونٹ بجلی ضائع کی ۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چوہتر کروڑ بیس لاکھ اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تراسی کروڑ ساٹھ لاکھ یونٹ ضائع کیے جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ سال 14 فیصد بجلی ضائع کی ۔


متعلقہ خبریں