حکومتی یقین دہانی، ایم کیو ایم کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان


اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر الیکٹرک کے خلاف جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی کیمپ میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب، وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیرعمرایوب  نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی صورتحال کے حقائق پیش کروں گا۔ ہمارا بحری جہاز کراچی آئے گا جو تیل فراہم کرے گا۔ کے الیکٹرک کی تیل کی ڈیمانڈ 38 سو ٹن ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ کےالیکٹرک کو جتنا تیل چاہیے وہ ملےگا۔ وفاق کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کررہاہے۔کے الیکٹرک کوجوذمہ داری اداکرنی چاہیےتھی وہ ادانہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی خصوصی میٹنگ بھی اسی معاملے پر ہورہی ہے۔ ہم نے تمام حقائق ایوان کےسامنے رکھ کرکراچی کی عوام کا دفاع کیا۔ کراچی کےووٹرزاورسپورٹرزکوکبھی اکیلانہیں چھوڑیں گے۔

ایم کیوایم  کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اخترکہہ رہے ہیں کہ ہم پردباوَہے. کراچی سب کی میزبانی کرتاہے آج اسلام آباد کراچی کی میزبانی کرے گا.

مزید پڑھیں:  کراچی میں بجلی کا بحران: عامرلیاقت کا عمرایوب کے احتساب کا مطالبہ

اسدعمر نے کہا کہ لوگ کچرا نہ اٹھانے کا سوال بھی ہم سےکررہے ہیں۔ سندھ حکومت نے میئرکراچی کومفلوج کر رکھاہے۔

احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں پنجاب سے زیادہ کوروناکیسزہیں۔کراچی میں بجلی نہیں لیکن بل آتے ہیں۔ کےالیکٹرک سےمتعلق فیصلہ وفاق کوکرناہے۔

دریں اثناء کے کراچی میں بجلی کا بحران جاری ہے اور کےالیکٹرک نے بجلی کی پیداوارمحدود کردی  ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے 290 کے بجائے260 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔
بجلی کی پیداوار1800 میگاواٹ تک محدود کرنے پرمجبورہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق طلب اوررسد میں 400 میگاواٹ کافرق موجودہے۔ نیشنل گرڈ سے 700 اور نجی پاورپلانٹس سے 300 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تین دن کے بعد کے الیکٹرک نے ایک بار پھرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں