مولانا جے آئی ٹی کے آتے ہی پراجیکٹ لینے پہنچ گئے، مراد سعید

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ جب زرداری صاحب سے چوری کا حساب مانگا گیا تھا تو مولانا کنٹینر لے کے نکل کھڑے ہوئے تھے اور اب جے آئی ٹی کے منظر عام پر آتے ہی مولانا دوبارہ پراجیکٹ لینے پہنچ گئے ہیں۔

این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پر سمجھوتہ نہ کرنے کافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور امیر جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والی ملاقات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مولانا کی زرداری صاحب سے قربتیں مکمل طورپرفطری اورقابل فہم ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ مولانا نے جتنا ممکن ہو سکا زرداری صاحب کے ساتھ شراکت سے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ کےعوام بدحالی اوربد انتظامی کی بھینٹ چڑھتے رہیں تو مولانا کی صحت پرکوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج دنیا وزیر اعظم عمران خان کی متعین کردہ راہوں پہ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی غربا کو تحفظ فراہم کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس: مراد سعید کی تقریر کے دوران پھر ہنگامہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے احساس کے تحت سندھ کے ہزاروں خاندانوں کے ہاتھ تھامے اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تیارکی۔

وفاقی وزیرمرادسعید نے الزام عائد کیا کہ مولانا کے اتحادیوں نےمعیشت  کا پہیہ جام کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہر سیاسی شر انگیزی کا بھرپوراور بروقت جواب دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں، علی زیدی

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے آج بلاول ہاؤس میں امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں