جواہر کے شعبے کا فروغ،بے شمار نوکریاں پیدا ہونگی: وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جواہر کے شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے بے شمار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

سندھ میں لوگ مویشی بیچ کر نوکریاں خریدتے ہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی جس میں حکام نے ملک میں موجود مختلف جواہرکے قدرتی ذخائرکو بروئے کارلانے پربریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کواعلیٰ حکام نے قیمتی جواہر کے مصدقہ ذخائراورشعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پربھی بریفنگ دی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں جواہر کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاری، برآمدات اور دیگر متعلقہ امورپر غورکیا گیا۔ اجلاس میں جواہر کے شعبے میں ملکی استعداد سےمکمل طورپر مستفید ہونے سمیت دیگر متعلقہ اموربھی زیرغور آئے۔

وزیراعظم کی گندم کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمارقدرتی وسائل سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی میں ان وسائل کو بروئے کار لانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جواہرکے شعبے کے فروغ  سے نوجوانوں کے لیے بے شمار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

ایک کروڑ سرکاری نوکریوں کا وعدہ نہیں کیا تھا، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جواہر کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں فروغ کو سراہتے ہوئے جواہر کے شعبے میں درپیش مسائل اور سیکٹر کے فروغ پرمبنی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں