جنوبی وزیرستان کے نوجوان نے امریکی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان کے نوجوان نے امریکی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈی جی خان: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے نوجوان عرفان محسود نے امریکی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی وزیرستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 60 پش آپس لگا کر امریکی کھلاڑی رون کوپر کا ریکارڈ توڑا۔

اس سے پہلے امریکہ کے رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 53 پش آپس لگائے تھے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے۔ عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 31واں عالمی ریکارڈ ہے۔

اس موقع پر عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے 50 عالمی ریکارڈ بنانا اُن کا مشن ہے۔ ملک کے لیے ریکارڈ بنانے سے انہیں دلی خوشی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے تاہم انہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل عرفان محسودنے بھارتی کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے رہائشی مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود نے فنگر پُش اپس لگا کر 23 واں عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان محسود نے  ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ 34 بار فنگر پش اپس لگا کر یہ ریکارڈ بنایا۔


متعلقہ خبریں