دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 649 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 33 لاکھ 91 ہزار 192 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔
امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ
برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 389 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کورونا کے بڑھتے کیسز، جدہ میں دوبارہ جزوی کرفیو
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 91 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔
پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 6 سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔