اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ای کورٹس کی سہولت

عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا، توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کےباعث اسلام آباد ہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں ای کورٹس کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کر لیا

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جناب جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پرایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے اس ضمن میں سرکلرجاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر وکلا اورسائلین کو سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جاری کردہ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانےاور وکلا کی سہولت کے لیے ای کورٹس کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس : چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز کے مطابق سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا یا شہر سے باہر ہونے کےباعث ای کورٹ کی سہولت کے لیےوکلا رجسٹرارآفس کودرخواست بھجوا سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کی نقول سیکریٹری ٹو چیف جسٹس، جج صاحبان کے پرسنل سیکریٹریز، رجسٹرار آفس اور ڈسٹرکٹ جج صاحبان کو ارسال کردی گئی ہیں۔

ہائی کورٹ کا میئراسلام آباد کو بحال کرنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق سرکلر کی نقول تمام بار ایسوسی ایشنز، پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کو بھی بھجوادی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں