پٹرول بحران: 3 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث

Petrol latest price

کراچی: پٹرول بحران پر وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے دو آئل کمپنیز کے سی ای اوز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ کمیٹی وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قائم کی گئی ہے۔

پٹرول کی قلت پر وزیراعظم برہم، ذمہ داروں کیخلاف ایکشن کا حکم

ہم نیوز کے مطابق ملک میں جاری حالیہ پٹرول بحران پر حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے تھانہ جیکسن کراچی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے جو مقدمہ درج کرایا ہے ان میں ہیسکول اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے سی ای اوز نامزد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقدمہ فیول کرائسز کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی: افواہوں نے جینا دو بھر کر دیا، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں

ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ درج مقدمہ میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ہم نیوز نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ملک میں جاری پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیچھے تین نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی ذخیرہ اندوزی اور ان کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ شیل پاکستان، ہیسکول پٹرولیم اور گولمیٹڈ کے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاق کی انکوائری کمیٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سی ای اوز کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاق کی انکوائری کمیٹی نے مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ڈپوز پر بھی چھاپے مارے تھے۔

وفاقی حکومت نے آئل کمپنیزکی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے حقائق جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او ہارون راشد کو وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے جمعرات کی دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا ہے۔

حکومتی کمیٹی کی جانب سے ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے سی ای او کو جمعرات ساڑھے گیارہ بجے اور گیس اینڈ آئل کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او خالد ریاض کو دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سی ای اوز کو تحقیقاتی کمیٹی کے رکن اور ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیزکے سی ای اوز کو ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی کے دفترمیں طلب کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹسز میں آئل کمپنیز کے سی ای اوز کو دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا نے خبردار کیا تھا کہ زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے اوراس کی قلت میں ملوث فلنگ اسٹیشنز سیل کردیے جائیں گے۔

ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات سےمتعلق تمام ترصورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

کراچی: اکثر پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی، شہری پریشان

ترجمان کا کہنا تھا کہ تیل کمپنیوں کوپٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

اوگرا ترجمان کا مؤقف تھا کہ آئل ریفائنریز کو مقامی پیداواربہتربنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں