سجل علی احد رضا میر کے نقشِ قدم پر چل پڑیں

سجل علی احد رضا میر کے نقشِ قدم پر چل پڑیں

اسلام آباد: معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مداحوں کو کتوں سے پیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پیار سے کتے کو سہلا رہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ پیغام میں سجل علی نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ کتوں سے خوفزدہ رہی ہوں اور ابھی بھی تھوڑی سی ہوں، مگر اب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ اگر آپ ان کا خیال رکھیں اور اپنا دوست بننے کا موقع دیں تو ان سے زیادہ دل موہ لینے والا کوئی نہیں ہے۔‘

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل  ’یقین کا سفر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ہم ایک ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جس میں ہمیں خاص طور پر ایک دوسرے کے ساتھ مہربانہ رویہ روا رکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سجل علی کے شوہر اداکار احد رضا میر جانوروں خاص طور پر کتوں کے دلدادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’جانوروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے‘

کچھ عرصہ قبل  احد نے  انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جانوروں کے لیے کام کرنے سے محبت ہے، لوگ یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ جانور آپ کو بدلے میں کتنا پیار دیتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’یہ دل میرا‘ کے پردہ کے پیچھے کے ایک منظر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بڑے برے بھیڑیے سے کون ڈرتا ہے؟‘

تصویر میں احد رضا میر ایک سفید رنگ کے کتے کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جان کر اس خوف سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔


متعلقہ خبریں