ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، حیدرآباد کا درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ سکھر کا درجہ حرارت 48 اور دادو کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔

نواب شاہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گ ریڈ تک رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں رات کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز بھی سب سے زہادی گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے اضلاع جیکب آباد، دادو اور شہید بے نظیر آباد کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن اور نورپور تھل میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں