ترکی کے صدر کی پاکستانی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد

ترکی کے صدر کی پاکستانی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کی قیادت اورعوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ترکی نے خدمات پیش کر دیں

ہم نیوز کے مطابق رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

ترکی کے صدر نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر جانے والوں کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

کورونا: پاکستان اور ترکی کا مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ترک ہم منصب اور ترکی کی عوام کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔

توانائی کے شعبے میں ترکی کا ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کورونا وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں