خوشی ہے پورا پاکستان آج ایک عید منا رہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوشی ہے پورا پاکستان آج ایک عید منا رہا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی طیارہ اور کورونا کے دکھوں کے درمیان عید خوشی لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پورا پاکستان آج ایک عید منا رہا ہے۔ طویل عرصے بعد پسنی سے لاہور اور کراچی سے خیبر ایک لڑی میں پروئے گئے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ہماری خواہش ہے کہ وطن سلامت لوگ سلامت۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے عوام کو عید الفطر کی آمد پر مبارک باد پیش کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز گھر پر ادا کریں گے اور عوام بھی سماجی فاصلوں کو یقینی بنا کر عید منائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی قوم کی عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو عید کی خصوصی مبارک باد دی اور کہا کہ غیر انسانی لاک ڈاؤن کے دوران کشمیریوں کا صبر اور حوصلہ قابل تعریف ہے۔

چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے ایس او پیز کے تحت عید کی نماز ادا کی اور قوم کی عیدالفطر کی آمد پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی عوام کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں، مشعال ملک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے ہم امن چاہتے ہیں تاہم بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی قوم کی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد ہم پر فرض ہے کہ کورونا کا مقابلہ کریں۔


متعلقہ خبریں