وسیم اکرم کے بعد بابراعظم کی بھی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس


لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم کےبعد کپتان قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی خواتین کرکٹرز کو آج آن لائن ٹپس دی۔

پی سی بی ذرائع کے مطاب بابراعظم نےخواتین کرکٹرز کو مختلف کنڈیشنز اور حالات میں بلے بازی سےمتعلق گُر بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں تحمل مزاجی اورپارٹنرشپ بنانےکی کوشش کرنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں کہ گیندکواس کےمیرٹ کےمطابق کھیلیں۔

ویمن کرکٹرز کے لیے بھی آن لائن لیکچرز کا فیصلہ

پی سی بی کے مطابق 35خواتین کرکٹرز پر مشتمل سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کال کےذریعے کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹپس دی تھیں۔

پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ 35 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ان سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے کیا گیا جس میں قومی خواتین کرکٹرز کومختلف حالات میں جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق معلومات دی گئی۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے آلراؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ آن لائن سیشن یہ جاننے کا نادر موقع ہے کہ وسیم اکرم کیسےدوسروں سے منفرد کھلاڑی بنے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے عظیم کرکٹر سے کھیل کے بارے میں جاننے کا یہ بہترین موقع ہے اور وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ  ان سیشنز سےخواتین کرکٹرز کوکھیل میں نکھار کا موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں