حکومت کیساتھ 18ویں ترمیم، این ایف سی پر بات کیلئے تیار ہیں، شاہد خاقان عباسی

فوٹو: ہم نیوز



لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سنئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی پر مسودہ لائے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر نے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نیب پر بات نہیں کرنا چاہتی نہ کرے ایسے ہی چلائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب پر اب جلدی وزیر اعظم کو ہے کہ کہیں کنسٹرکشن پیکیج کو نقصان نہ ہو جائے۔

شہباز شریف کو وزارت عظمی کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا یہ غلط قدم تھا کسی قسم کی ڈیل نہیں ہونی چاہیئے،  ڈیل سے آئی حکومت کا حال سب دیکھ رہیں ہیں۔

نیب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ترامیمی مسودے پر مسلم لیگ (ن) کے سنیر نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ہم نے پیش کی ہیں،اور اس حوالے سے جامع مسودہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں