’ موجودہ صورتحال میں کاروبار کے طریقہ کار کو بدلنا پڑے گا ‘



کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں کاروبار کے طریقہ کار کو بدلنا پڑے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجر آن لائن کاروبار کریں گےتو لوگوں کا رجحان بھی اس طر ف جائےگا۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،تاجروں کو یہ امید ہےکہ ہم معاشی پیکج دیں، یا قرضے دلا دیں تاہم یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا وفاقی حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اتنا کوئی صوبائی حکومت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گروسری اورمیڈیکل اسٹورزکےعلاوہ دیگر کاروبارکوکھولنےکی اجازت نہیں دےسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم متفقہ دستاویز ہےاس کوچھیڑنا مناسب نہیں اس کوکوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔


متعلقہ خبریں