کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق 24 گھنٹے کے اعدادوشمارجاری کردیے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 275، خیرپور 23، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں 12 ،12 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گھوٹکی میں 8، سکھر4، دادو 3 اور مٹیاری میں 2، ٹھٹھہ اورجیکب آباد میں ایک ایک کورونا کیس 24 گھنٹےمیں رپورٹ ہوا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں آج 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کراچی میں 4افرادکی اموات ہوئیں۔ کراچی میں کیسزکی تعداد 3 ہزار 524 اموات کی تعداد 79 ہوگئی۔ کراچی میں 402 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبہ بھرمیں کیسزکی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے