جون کے آخر تک 700 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچیں گے، این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں روزآنہ 20 ہزار ٹیسٹ کرنے شروع کردیے جائیں گے۔

کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 700 وینٹی لیٹرز جون کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں لیبارٹریز کی تعداد بھی اؔٓٹھ سے بڑھ  کر 58 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ایک جہازسامان لے کر آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت کا سامان پاکستان میں بنانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کچھ عرصے تک این 95 ماسک بنانا شروع کردیں گے۔

این ڈی ایم اے کا کورونا کٹس مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ

عالمی مارکیٹ میں قلت کے باعث پاکستان نے گزشتہ دنوں چین میں آٹھ سو وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرائی ہے۔ اس بکنگ کو کرانے میں چین کے پاکستان میں مقیم سفیر کا نہایت کلیدی کردار ہے جس پر حکومت پاکستان نے معزز سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں