پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 71 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1864 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد کورونا وائرس سےجاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 515 ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 272 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 106 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 383 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار378 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1793، بلوچستان 722، اسلام آباد 235، آزاد کشمیر 55 اورگلگت بلتستان میں 308 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 866 مریض صحت یاب ہوگئے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 93 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 81، بلوچستان 11، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,866 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 44 ہزار365 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔