اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر پاکستان کو کوئی امداد نہیں ملی، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھی ترسیلات زر رک گئی ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کب ختم ہوگا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا۔
پاک فوج کا کورونا کے دوران انٹرنل سیکیورٹی اخراجات نہ لینےکافیصلہ
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں، آئی ایس آئی اوردیگر ایجنسیوں سےاس معاملے پر مشاورت کی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سےمریضوں اورمقامات کی نشاندہی ہوسکےگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا پوری دنیا کےلیے بڑا امتحان ہے،ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں کورونا کےمسائل مختلف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےقرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا ہے، پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلےسوشل میڈیا استعمال کرنےوالی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا بھی جھوٹ بولے، آخرکارعوام سچ ڈھونڈ لیں گے، ٹیلی ایجوکیشن سسٹم سے ان علاقوں میں تعلیم پہنچی جہاں کوئی نظام نہیں تھا۔