اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ پنجاب اورسندھ میں ہے۔
پاکستان میں کورونا سے 228 افراد جاں بحق، 10825 متاثر
ہم نیوز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے یہ بات دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی تک پاکستان میں دو لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن: ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستانی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غربت کے شکار افراد کی تعداد دگنی ہو جائے گی۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں زوردے کر کہا کہ کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی۔
کورونا وائرس: دنیا میں 1 لاکھ 88 ہزار سے زائد اموات
ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی مالیاتی اداروں سے کہا کہ وہ پاکستان کی فوری مدد کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی ادرہ صحت پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے پرعزم ہے۔