کورونا: اسپین کا روایتی ‘بُل فائٹنگ’ تہوار ملتوی


کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کا مشہور اور روایتی “بُل فائٹنگ” تہوار ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سان فیرمین کے نام سے مشہور یہ تہوار ہر سال 6 سے 14 جولائی کے درمیان شمالی قصبے پامپلونا میں منایا جاتا ہے۔

پامپلونا کے قائم مقام میئر انا ایلیزالڈ کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اس سال بل فائٹنگ تہوار کا انعقاد نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ70ہزارسےزائداموات

اسپین میں ہر سال لاکھوں افراد رومال اور لال کپڑا دکھا کر خونخوار اور خطرناک بیلوں کو للکارتے ہیں۔ بپھرے بیل کے مارنے سے ہر سالل کئی افراد زخمی ہوجاتے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔

یورپ مین اسپین کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے، جہاں اب تک  دو لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


متعلقہ خبریں