بھارتی میڈیا: گمراہ کن الزامات کے ذریعے مسلمانوں پر تشدد کا سبب

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم  آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے بھارت میں جاری اسلام مخالف مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام گمراہ کن ہے۔

بھارتی مسلمانوں کی صورتحال نسل کشی کی طرف جارہی ہے، بھارتی مصنفہ

ہم نیوز کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ مسلمانوں پر گمراہ کن الزامات لگا کر ان پر تشدد کا سبب بن رہا ہے۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اسلامو فوبیا مہم کو فوری طور پر روکنے کے اقدامات کرے اوراپنے ملک میں مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم  آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے مودی حکومت سے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق پرعمل درآمد کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ہٹلر اور نازی کے پیروکار مودی اور آر ایس ایس

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں جان بوجھ کر کورونا پالیسی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی حکومت کی پر تشدد کارروائیوں سے ہزاروں مسلمان بھوک میں مبتلا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی حکومت کا اقدام ویسا ہی ہے جیسے جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مودی کی نئی چال

عمران خان نے متعصب مودی سرکار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اقدامات حکومت کی ہندوتوا متعصبانہ سوچ کا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں