آئی ایم ایف: پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ386 ارب ڈالرز منظور



اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ386 ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اضافی قرض ادئیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں اضافی قرض کی درخواست کی گئی تھی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق فنڈز کی فراہمی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ موجودہ غیر یقینی صور تحال میں کورونا کے معاشی اثرات سامنے آئیں گے۔

قرضہ کمیشن کی رپورٹ میں21اداروں سے وابستہ250 افراد کی نشاندہی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی دنیا اور اقوام متحدہ سے مخاطب ہوئے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی معیشت کورونا سے متاثر ہو چکی ہے اور کورونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا سے ترقی پذیرممالک زیادہ متاثرہوں گے۔

آئی ایم ایف امریکہ کی پراکسی ہے، وہ جو چاہے گا پاکستان سے کرالے گا: رضا ربانی

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا ترقی پذیر ممالک کی قرضوں میں ریلیف کی شکل میں مدد کرسکتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ قرضوں میں ریلیف سے ترقی یافتہ ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں