بنکاک: محب مرزا اور صنم سعید سمیت 270 کی وطن آمد

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے آج بینکاک سے 270 مسافروں کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی سفری پابندیوں کے سبب بہت سے پاکستانی بینکاک میں پھنس گئے تھے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تمام مسافروں کو بینکاک ایئرپورٹ سے پک کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے پاکستانی مہنگی ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے اپنے وطن نہیں جا سکیں گے۔

پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچنے والوں میں اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید بھی شامل ہیں۔

سال رواں کے ماہ فروری میں چند پاکستانی اداکاروں اور کچھ تیکنیکی عملے پر مشتمل افراد ’عشرت: میڈ ان چائنہ‘ نامی فلم کی عکس بندی کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے۔ جانے والوں میں شمعون عباسی، سارہ لورین، صنم سعید اور محب مرزا کے علاہ دیگر 17 افراد شامل تھے۔

آذربائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز روانہ

اطلاعات کے مطابق اس وقت بنکاک کی ہوٹل میں 21 پاکستانی مقیم ہیں اور کرفیو کی وجہ سے اپنے ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔


شمعون عباسی نے ایک خبررساں ادارے کو بتایا تھا کہ وہ علاقے کے جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں، وہ صرف اُنہی کی وجہ سے کُھلا ہوا ہے لیکن کرفیو کی وجہ سے صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے۔

پاکستان: بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن کی اجازت دیدی

خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ وہ محدود وسائل کے ساتھ فلم کی عکس بندی کے لیے آئے تھے لیکن اب گزشتہ کئی دنوں سے 21 افراد کے ساتھ ہوٹل میں مقیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کا وقت گزر چکا ہے لیکن وہ انتہائی بے بس ہیں۔

شمعون عباسی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پربھی اب پاکستان واپسی کا بتایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں