کوروناوائرس: پاکستان میں96 افراد جاں بحق، 5837 متاثر


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 96 افراد جاں بحق اور5837 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 44 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین افراد جان بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے1378مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں میں 53 فیصد مقامی ہیں جب کہ 47 فیصد بیرون ملک سے آئے۔

صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2881 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 1518، بلوچستان 231، خیبرپختونخوا 800، اسلام آباد 131، گلگت بلتستان 233 اور آزاد کشمیرمیں 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد19 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا سے سندھ میں 31، پنجاب 24، کے پی 35، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔

ملک بھر میں اب تک 65 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3233 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں