مشیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے طریقہ کار پر شہزاد ارباب برہم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نومنتخب معاون خصوصی برائے اسٹیبلیشمنٹ شہزاد ارباب مشیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے طریقہ کار پر برہم ہو گئے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے عملے نے غیرپیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جس پر بہت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کام صرف فیصلہ کرنا ہوتا ہے، درست طریقہ یہ تھا کہ میرا نوٹیفکیشن علیحدہ جاری کیا جاتا۔

شہزاد ارباب نے کہا کہ میں وزیراعظم سے اس معاملے پر بات ضرور کروں گا،مجھے دوبارہ واپس لایا گیا یہ اس وقت ہی کیا جانا تھا،پہلے ہٹا دیا گیا پھر چار دن بعد واپس لانا اچھا طریقہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے کہا ہے کہ بابر اعوان کو پارلیمنٹ میں لانا چاہتا ہوں، انہیں پارلیمنٹ میں لانے کا مقصد حکومت کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس مشیر صرف 5 ہو سکتے ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ اپ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ۔


متعلقہ خبریں