کاروباری اداروں کے لیے نئی ری فنانس اسکیم متعارف

کاروباری اداروں کے لیے نئی ری فنانس اسکیم متعارف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف کاروباری اداروں سے ملازمین کو برطرفیوں سے بچانے کے لیے نئی ری فنانس اسکیم متعارف کرادی ہے۔

کمزور طبقے کے تحفظ کیلیے حکومت ہر حد تک جائیگی،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کاروباری اداروں کے لیے ایک عارضی ری فنانس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری اداروں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملازمین کو برطرف نہ کریں۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ یہ اسکیم پاکستان کے تمام کاروباری اداروں کو بینکوں کے توسط سے دستیاب ہوگی۔

زیادہ شرح سود ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ہے, گورنر اسٹیٹ بینک

ڈاکٹر رضا باقر کے مطابق کاروباری ادارے اپریل تا جون کے دوران ملازمین کو برطرف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان تین مہینوں کی تنخواہوں کے اخراجات کے لیے فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فنانسنگ اسکیم کے تحت لیے گئے قرضوں پر مارک اپ صرف پانچ فیصد تک ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر رضا باقر کے مطابق ایکٹوٹیکس پیئر لسٹ میں شامل افراد کو چار فیصد مارک اپ ریٹ پر قرضہ ملے گا۔

ہاٹ منی کے حوالے سے تمام خطرات پہ نگاہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ متعارف کرائی جانے والی اسکیم چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں