احساس کیش پروگرام کے کوڈ 8171 پر ایس ایم ایس سروس مفت کردی گئی


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جناب سے مستحقین کے لیے شروع کیا گیا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے کوڈ 8171 پر ایس ایم ایس سروس مفت کردی گئی۔

پی ٹی اے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پر ایس ایم ایس 10 اپریل سے مفت بھیجے جائیں گے

خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے کوڈ 8171 پر بھیجے گئے ایس ایم ایس پر چارجز لاگو کرنے پر عوام نے پی ٹی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ درخواستوں پر پروگرام میں توسیع کرسکتے ہیں۔ احساس کفالت پروگرام کی خواتین کو 3 ماہ کے لیے 12 ہزار روپے دیں گے۔

مزید پڑھیں: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کو نکالنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا تھا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، صوبے اپنے بجٹ میں سے بھی مستحق افراد کی مدد کریں گے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب 7 لاکھ اورسندھ ڈھائی لاکھ اپنے بجٹ میں سے دےگا، ہنگامی کیش کیلئےشناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجنا ہوگا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی کیش سےچاروں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیربھی مستفید ہوں گے، اس کیلئے جانچ پڑتال کا موثر طریقہ کار بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں