بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

Electricity

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ جس میں ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیا۔

ای سی سی نے چار سپلی مینٹری گرانٹس کی منظوری بھی دے دی جبکہ ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ روپے کی سپلی مینٹری گرانٹ منظور کی۔

اجلاس میں پائیدار ترقی کے پروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی۔ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز 1 کے لیے 11 ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ایس سی او کے لیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

گزشتہ روز ہونے والے ای سی سی اجلاس میں 2.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی جبکہ بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق سمری پر فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

ای سی سی کا اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لیے 84 کروڑ روپے کے سبسڈی چارجرز کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ای سی سی اجلاس، 2.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اجلاس میں  پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کےلیے 9 کروڑ روپے سے زائد سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور دی گئی۔


متعلقہ خبریں