محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دیں

rupee

مالی سال 22-2021 وفاقی سرکاری اداروں میں900 ارب کے مبینہ غبن کا انکشاف


اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کر دیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کے ساتھ پنشنز بھی جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے کورونا کے پیش نظر عوام کے لیے دو سو ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے حکومت کی جانب سے تیار کردہ سوا کھرب روپے کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ایکسپورٹ اندسٹری کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاس جلد از جلد پیشے پہنچیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اعلان کیا کہ چھوٹے کارخانوں کو شرح سود میں وقفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی اور 70 لاکھ لوگوں کو ماہانہ تین ہزار روپے آئندہ چار ماہ تک دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں اور بزنس کمیونٹی کے ذریعے پیسے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیلی اسٹورز کو 50 ارب روپے دے رہے ہیں جس کے ذریعے دال، چاول، گھی اور چینی سستا کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 82 لاکھ  ٹن گندم کسانوں سے خریدیں گے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طورپر 15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نہیں بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں