اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار منفی زون میں موجود  رہا اور  کے ایس 100 انڈیکس میں 1336 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 564 پوائنٹس پر ہوا۔ آغاز میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم جلد ہی یہ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 223 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 28 ہزار 787 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1336 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 27 ہزار 228 کی سطح پر آ گیا۔

آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 123,672,074  شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,265,688,548 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 3 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں موجود ہے اور انڈیکس 27 ہزار کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں