کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل تائید کریں گے، بلاول بھٹو

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے حکومتی اقدامات کی مکمل تائید کریں گے۔

انہوں نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوَں کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق قومی یکجہتی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

کورونا وائرس سے ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، بلاول

اسپیکر اسد قیصر نے کورونا وائرس کے سدباب سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر قومی یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔

بلاول بھٹو نے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کےلیے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی میں اپنی سفارشات بھی دیں گے۔


متعلقہ خبریں