بھارت میں لاپتہ دبئی کی ‘باغی’ شہزادی منظرعام پر

بھارت میں لاپتہ دبئی کی 'باغی' شہزادی منظرعام پر | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: بھارت میں لاپتہ ہونے والی خلیجی ریاست دبئی کی ‘باغی’ شہزادی اپنے آبائی علاقے میں واپس پہنچ گئی ہے۔

شہزادی شیخہ لطیفہ جوبرٹ نامی امریکی کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے گوا کی سیر کے دوران لاپتہ ہوئی تھی۔ جوبرٹ کو ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔

رہائی کے بعد جاری کردہ ویڈیو بیان میں جوبرٹ کا کہنا تھا کہ شہزادی لطیفہ خود پر عائد گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ گوا کے ساحل کے قریب بھارتی کوسٹ گارڈز نے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب دونوں اپنی کشتی کے ہمراہ سمندر میں موجود تھے۔

شہزادی کے چار مارچ کو سامنے آنے والے واٹس ایپ پیغام سے جوبرٹ کے دعوے کی تصدیق ہوئی تھی۔ شیخہ لطیفہ نے کہا تھا کہ ’’انہیں اور ان کے امریکی دوست کو مسلح افراد نے گھیر رکھا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں‘‘۔

متحدہ عرب امارات کی شہزادی اور جوبرٹ کی کشتی پر قابو پانے کے بعد جو لوگ ان سے ملے ان میں دبئی کے افسران بھی تھے۔ یوای اے واپس لائے جانے پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد سری لنکا پہنچنے والے جوبرٹ کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران انہیں بتایا گیا کہ وہ دبئی کے کسی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے البتہ انہوں نے اسلامی قوانین کو توڑا ہے جن کے مطابق لڑکی کے وارث (والد، بھائی یا خاوند) کی مرضی کے بغیر اسے کہیں نہیں لے جاسکتے۔

اچانک ہلچل پیدا کردینے والی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کرنے کے بعد شیخہ لطیفہ اور جوبرٹ گوا کے ساحل سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

33 سالہ اماراتی شہزادی نے اپنی غیر ملکی وکیل رادھا اسٹرلنگ کو بتایا تھا کہ اس کی موت یا غائب ہونے کی صورت میں ویڈیو کو مزید پھلائیں۔

ننگے سر بنائی گئی سیلفی ویڈیو میں شیخہ نے اپنی شناخت بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دبئی کے شیخ محمد کے تیس اولادوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جب یہ ویڈیو لوگوں تک پہنچے گی اس وقت وہ برے حال میں ہوں یا مر چکی ہوں گی۔

شیخہ لطیفہ کی شادی متحدرہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے شہزادے محمد بن حماد سے ہوئی تھی۔ دسمبر 2015 میں ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا جس کا نام شہزادی نے اپنے مرحوم بھائی راشد بن محمد المکتوم کے نام پر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں