’ چینی حکومت اور عوام نے جس طرح کورونا کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے‘

فائل فوٹو


بیجنگ: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ چین کی حکومت اور عوام نے جس طرح کورونا کی وباء کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژان شو سے آج بیجنگ میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

تفصیل پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میری اپنی جنگ ہے، صدر پاکستان

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہم اعتماد پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور چین نے پر امن بقائے باہمی کا عملی مظاہرہ کرکے دنیا کو دکھایا ہے۔

چینی وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید برآں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس لی ژان شو کا کہنا تھا کہ چین کورونا کی وبا سے نمٹنے کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کا چین کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے،دونوں ہرآزمائش پرپورا اترنے والے دوست ملک ہیں۔

 


متعلقہ خبریں