خیبر پختونخوا کی گل نسا اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے منتخب


پشاور: خیبر پختونخوا پولیس کی لیڈی ایلیٹ کمانڈو گل نسا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہو گئیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہونے والی لیڈی ایلیٹ کمانڈو گل نسا کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے ہے جنہوں نے سال 2012 میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔

گل نسا کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ایلیٹ فورس میں شامل ہو گئی تھیں اور وہ اب جلد اقوام متحدہ کے امن مشن پر روانہ ہوں گی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون جیٹ فائلٹ پائلٹ کا اعزاز کائنات جنید نے حاصل کر رکھا ہے۔ جو لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ کی رہائشی ہیں۔ کائنات جنید نے پاکستان ائرفورس کے جی ڈی پی ٹیسٹ میں نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی تھی بلکہ وہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جن کی بطور پائلٹ سلیکشن ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں سوات: معاون خصوصی عثمان ڈار کے دلچسپ انداز

جنید کائنات کے والد اسکواڈرن لیڈر احمد جنید کا کہنا تھا کہ ان کی دلی خواہش پوری ہوئی کہ ان کی بیٹی پاکستان ائر فورس میں بطور جیٹ پائلٹ فائٹر منتخب ہوئی۔


متعلقہ خبریں