کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے غیر ملکی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے


لاہور: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے غیر ملکی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سفیر مقرر کردیے گئے۔

کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔ ہاتھ صاف رکھنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟

اںہوں نے کہا کہ  بار بار ہاتھ ملانے سے بھی اجتناب کریں۔ اگر آپ کو ایسا کوئی مرض ہے تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بین ڈنک کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ ہونے کی صورت میں پنجاب حکومت سے تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں