کورونا وائرس کا خطرہ، پاک افغان بارڈر آج بھی بند


چمن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر آج بارہویں روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کا دوطرفہ آمدورفت معطل جبکہ کسٹم ہاؤس اور ایف آئی اے دفاتر بند ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، تفتان بارڈر پر ایک بار پھر امیگریشن بند کر دی گئی

ان کے مطابق پاکستان سے فریش فروٹ اور سبزی جات کی افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد بھی معطل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وسط ایشیائی ممالک کو سبزیوں اور فریش فروٹ کی ایسکپورٹ معطلی سے تاجروں کو روزانہ کی بنیاد پر نقصانات ہورہے ہیں۔

یو این  ایچ سی آر کے مطابق باب دوستی بندش میں توسیع اور افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی بھی تعطل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کے میٹرک پاس بھائی کی بارڈر ملٹری پولیس میں رسالدار کے عہدے پر ترقی

حکام نے بتایا کہ باب دوستی کھلنے کی صورت میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد بھی اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں